متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہےکہ ہم نے گزشتہ پانچ سال میں بہت قربانیاں دے کر امن قائم رکھا ہے

نزاہت خان نزاہت خان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہےکہ ہم نے گزشتہ پانچ سال میں بہت قربانیاں دے کر امن قائم رکھا ہے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہےکہ ہم نے گزشتہ پانچ سال میں بہت قربانیاں دے کر امن قائم رکھا ہے،،اگلے ماہ حکومت ختم ہوجائیگی۔ہمارے اب بھی کئی مطالبے انصاف کے منتظر ہیں۔

یہ بات  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی کےہمراہ عارضی مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انکا کہناتھاکہ ہم اداروان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ کے عوام کے ساتھ انصاف کریں،،اس شہر کی آبادی تین کروڑ کے قریب ہے اور اس شہر کی آبادی تین کروڑ کے قریب ہے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما  مصطفیٰ کمال نے کہاکہ ایم کیو ایم کی کوششوں کے بعد مردم شماری کی تاریخیں آگے بڑھیں ،اگر میری آبادی پوری نہیں ہے تو حقوق نہیں مل سکتے چالیس سال کی ایم کیو ایم کی جدوجہد کا سب سے بڑا کارنامہ ہے کہ لاکھوں لوگوں کو ڈائیلاگ کے ذریعے بازیاب کروایا اورہم نے مردم شماری کے معاملے پر وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کیں