امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

نزاہت خان نزاہت خان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔


امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ کہا 8 جنوری کو شاہراہ قائدین تاریخی جلسہ بھی کیا جائے گا۔


حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن اور ایم کیو ایم کے دھڑوں کو ملانا صرف کرپشن میں حصہ داری کے لیے ہے۔ پیپلزپارٹی کی پارفارمنس کراچی کے عوام سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ سندھ کا 326 ارب روپے بجٹ ہونے کے باوجود سرکاری اسکول اصطبل میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ اسٹریٹ کرائم کی شرح میں سات فیصد تک اضافے کا اعتراف خود پولیس چیف کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو 2007 سے حکومت میں ہیں مگر کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم میں اختیارات کی منتقلی، آر اوز اور ڈی آر اوز کی غیرجانب تقرری کے حوالے سے بھی مہم چلائیں گے۔