وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کالا باغ ڈیم پر بات
نہیں ہوسکتی۔نئے آبی منصوبے سندھ کی تباھی کا سبب بنیں گے۔
صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ پنجاب
کا تھل کینال فیز ٹو منصوبہ انیس سو اکیانوے کے
آبی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ کالا باغ ڈیم
بے وقت کی راگنی ہے۔سندھ، خیبرپختونخوا
اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیاں
کالاباغ ڈیم کو مسترد کرچکی ہیں۔
چھوٹے صوبوں کے زخموں پر نمک پاشی نا کی جائے۔وزیر ماحولیات سندھ کا کہنا ہے کہ
ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک کومیٹھےپانی کی قلت کا سامنا ہے۔یہ بحران
جن ملکوں کو شدید متاثرکرے گا،،پاکستان ان میں سر فہرست ہے۔نئے منصوبے سندھ کی
تباھی کا سبب بنیں گے۔پنجاب اور وفاقی حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔