کراچی فائرنگ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی فائرنگ

 

کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آبادمیں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا,سرجانی خداکی بستی میں پانچ روز قبل فائرنگ سےزخمی رکشہ ڈرائیوردوران علاج دم چل بسا،

نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلےمیں ایک ملزم ہلاک اورایک زخمی ہوا،

کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آبادبلاک ایف میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے چالیس سالہ سلمان نامی شہری جاں بحق ہوا،مقتول کی لاش کوعباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیا

،پولیس کےمطابق مقتول بیوٹرپارلرکامالک تھا،جائے وقوعہ سےنائن ایم ایم پستول کےدوخول ملےہیں،ابتدائی طورپرواقعہ زاتی دشمنی کامعلوم ہوتاہے،قتل کےواقعہ کی مزیدتفتیش جاری ہے

ادھرسرجانی خداکی بستی میں پانچ روزقبل نامعلوم ملزم کی فائرنگ سےزخمی ہونےوالارکشہ ڈرائیورغلام سرورعباسی شہیداسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا،لواحقین کاکہناہےمقتول کوڈاکووں فائرنگ کرکےزخمی کیاتھا

مقتول کاآبائی تعلق رحیم یارخان سےتھا،جبکہ پولیس کادعوی ہےواقعہ زاتی دشمنی کامعلوم ہوتاہے،

دوسری جانب نارتھ ناظم آبادمیں رات گئے مبینہ پولیس مقابلےمیں دوملزم زخمی ہوئے،پولیس کادعوی ہےکہ ایک مبینہ ڈاکودوران علاج ہلاک ہوا،دونوں ملزموں سےاسلحہ بھی برآمدکیاگیا۔۔