کراچی میں سپرہائی وےنیوسبزی منڈی کےقریب فائرنگ کرکےتاجرکو قتل کرنے والے ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ملزموں کو واقعے کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ،مقدمہ بھی درج کرلیا گیا
نیو سبزی منڈی بسم اللہ مارکیٹ میں جمعرات کی صبح ہونے والے تاجر کے قتل میں ملوث ملزموں کے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہم نیوز کو موصول ہوگئی،پولیس کا دعویٰ ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل پر سوار نظرآنےوالےدوافراد ہی تاجرکےقتل میں ملوث ہیں ،شلوارقمیض میں ملبوس دوملزموں کےتیزی سے فرار کے مناظر فوٹیج میں نمایاں ہیں، پولیس نے تاجر تاج محمد کو مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل اور ساتھی کو زخمی کرنے کا مقدمہ بھی تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج کرلیا ہے ،دکاندار کے قرل اور بڑھتی وارادتوں کے خلاف چار گھنٹے تک سپر ہائی وے بلاک کرکے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔