پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تعمیراتی زندگی ایک
کلیدی کردار ادا کررہی ہے ۔ کسی بھی معشیت میں تعمیراتی صنعت ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت
رکھتی ہے اس صنعت کی وجہ سے کثیر تعداد میں ہنرمند اور غیر ہنرمند افراد کو روزگار
فراہم ہوتاہےاور ملک میں بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملتی ہے ۔ کنسٹرکشن
سیکٹربحیثیت مجموعی نہ صرف معشیت کی بہتری کا محرک بنتا ہے بلکہ اس صنعت سے منسلک
دیگر صنعتوں کی بھی کفالت ہوتی ہے جس میں سیمنٹ، اسٹیل، سرامکس شامل ہیں ۔ ان
خیالات کا اظہار آئیڈیل گروپ آف کمپنیزکے چیئرمین شیخ معاذ نے صحافیوں سے گفتگو
کرتے ہوئے کیا جنھیں شہر کے عا لیشان پروجیکٹ آئیڈیل گولڈ وسٹا کا دورہ کرنے کے
لیے مدعو کیا گیا تھا ۔
آئیڈیل گولڈ وسٹا ایک ایسا شاندار پروجیکٹ ہے جس کی بلندی غیرمعمولی ہے ۔ کراچی
کے ضلع وسطی میں آج تک اس بلندی کا کوئی پروجیکٹ تعمیر نہیں ہوا ۔ آئیڈیل گولڈ
وسٹا دو بلند و بالا ٹاورز پر مشتمل اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے جس کے
پُرآسائش اپارٹمنٹس عموماَکراچی اور خصوصاَناظم آباد کے رہائشیوں کے لیے ایک نیا
طرزرہائش متعارف کرانے جارہے ہیں ۔ آئیڈیل گولڈ وسٹا، رہائشیوں کو فطری حسن
اور شہری زندگی کا ایک حسین امتزاج پیش کرتا ہے کیونکہ آئیڈیل گولڈ وسٹا کی تعمیر
ایک سرسبز و شاداب فطری ماحول میں کی جارہی ہے جہاں عصرِحاضر کی تمام جدید سہولیات
موجود ہوں گی ۔ جدید تزئین و آرائش کے ساتھ کشادہ کمرے، وسیع استقبالیہ گیلری،
جنریٹر، کارپارکنگ، برق رفتار لفٹ، جاگنگ ٹریک، قومی و بین الاقوامی برانڈز کے
ساتھ میگا شاپنگ مال جس میں جدید اور نئے طرز کی دکانیں ، کشادہ کوریڈور، ڈھکی
ہوئی کار پارکنگ، شاپنگ مال کے لئے علیحدہ پارکنگ، کے علاوہ رہائشیوں کے لئے صحت
کے حوالے سے تمام تر طبی سہولیات بھی موجود ہوں گی ۔ رہائشیوں کی لیے چند قدم کے
فاصلے پر ہر وہ آسائش موجود ہے جس کی وہ تمنا کر سکتے ہیں ۔ اس موقع پر شیخ
معاذکا کہنا تھا کہ ہم ایسے گھر بنانے پر یقین رکھتے ہیں جہاں پر آپ بہترین طریقے
سے اپنے خاندان کی پرورش کرسکیں ۔ آپ کے پاس ایسی جگہ ہو جو صرف آپ کی ہواور جسے
آپ اپنی زندگی کی یادوں سے سجائیں ۔ اسی مقصد کے تحت ہم نے کراچی میں آئیڈیل
گروپ کے زیرِ سایہ بین الاقوامی برانڈز اور رئیل اسٹیٹ کی وراثت قائم کی جس کا
آغاز1984 سے کیا گیاہے۔ ہمارا ہدف آپ کو آرام دہ، پُرآسائش اور رقم کی صحیح
قدرکے مطابق آسانیاں اورسہولتیں فراہم کرنا ہے ۔
جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور اس سے
استفادہ کرنے کی افادیت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ادارے جو ٹیکنالوجی کے
فوائد کا اداراک نہیں کر پاتے یا ٹیکنالوجی کی مد میں کم سرمایہ کاری کرتے ہیں ،
وہ ادارے تیزی سے بدلتے ماحول میں اپنے آپ کو زیادہ دیرقائم نہیں رکھ سکتے ۔
تعمیراتی صنعت مجموعی طور پر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے معاملے میں ہمیشہ سے
سست روی کا شکاررہی ہے ۔ وہ ادارے جنھوں نے فورا نئی ٹیکنالوجی کا اپنایا، انھوں
نے نہ صرف بیشمار فائدے حاصل کئے بلکہ ان اداروں پر بھی سبقت حاصل کی جنھوں نے نئی
ٹیکنالوجی کے استعمال کو نظرانداز کیا ۔
رئیل گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین
شیخ معاذ نے بتایا کہ 2020ء کے مالی سال کے دوران حکومت کی امداد و مراعات میں
اضافہ اور نجی سیکٹر کی سرمایہ کاری کے باعث تعمیراتی سرگرمیوں میں 8;46;1% فیصدکا
اضافہ ہواسب سے اہم بات یہ ہے کہ تعمیراتی صنعت ملک کی مجموعی لیبر فورس کا
7;46;6% فیصدجذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
یئرمین شیخ معاذ نے
بتایا کہ 2020ء کے مالی سال کے دوران حکومت کی امداد و مراعات میں اضافہ اور نجی
سیکٹر کی سرمایہ کاری کے باعث تعمیراتی سرگرمیوں میں 8;46;1% فیصدکا اضافہ ہواسب
سے اہم بات یہ ہے کہ تعمیراتی صنعت ملک کی مجموعی لیبر فورس کا 7;46;6% فیصدجذب کرنے
کی صلاحیت رکھتی ہے ۔