کراچی میں ٹاؤن چیئرمین چنیسر گوٹھ فرحان غنی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی و ٹاؤن چیئرمین چنیسر گوٹھ فرحان غنی کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔فرحان غنی اور دیگر ملزموں کے خلاف دہشت گردی ،اقدام قتل، تشدد اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔آئندہ سماعت پر پولیس سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔