گرین لائن کے بعد جلد کراچی سرکلر ریلوے بھی چلے گی۔

صبانور صبانور

گرین لائن  کے بعد جلد  کراچی سرکلر  ریلوے  بھی چلے گی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی    حلیم   عادل شیخ  کا کہنا ہے  سندھ میں    سیاسی رہنماوں کی تحریک انصاف میں  شمولیت کی شروعات ہوگئی۔ فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں   وعدے وفا ہورہےہیں۔ گرین لائن  کے بعد جلد  کراچی سرکلر  ریلوے  بھی چلے گی۔

رہنما پی ٹی آئی  حلیم   عادل شیخ  کا کہنا ہے کہ  سندھ میں    سیاسی رہنماوں کی تحریک انصاف میں  شمولیت کی شروعات ہوگئی۔

وزیراعظم کی کئی رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں

 ارباب غلام رحیم صاحب آئے تھے یہ تو وہ لوگ ہیں جو پیپلزپارٹی میں نہیں تھے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صاف ستھرے لوگ انکی بڑی تعداد جلد پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ہیں

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ وعدے وفا ہورہےہیں۔وزیراعظم نے فائربریگیڈ اور گرین لائن  دی۔جلد کے سی آر بھی چلے گی۔

 وزیراعظم عمران خان دوبارہ نومبر کے مہینے میں آکر خود بس پر بیٹھ کرسرجانی سے گرومندر تک سفر کرینگے اور یہ سفر تبدیلی کا سفر ہوگا

انہوں نے کہا کہ  کراچی سرکلر ٹریلوے  میں الیکٹرک ٹرین ہوں گی۔ وزیراعظم   عمران خان نومبر میں پھر کراچی آئیں گے۔وہ  خود گرین لائین میں سفر کریں گے۔