آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کا میلہ یکم دسمبر سے چار دسمبر تک سجے گا۔

عمران عمران

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کا میلہ یکم دسمبر سے چار دسمبر تک  سجے گا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کا میلہ یکم دسمبر سے چار دسمبر تک  سجے گا۔

 ادبی   بیٹھکوں کے علاوہ مشاعرہ، قوالی اور  رقص  کی محفلیں بھی سجیں گی۔ کتب میلہ کے ساتھ ساتھ  درجنوں کتابوں کی  رونمائی  بھی کی جائے گی۔

صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ  اردو کانفرنس میں ادبی اجلاس، مشاعرہ، قوالی، رقص کے علاوہ وہ سب کچھ   ہوگا،،جو ایک تہذیب سے جڑا  ہے۔

ہماری کانفرنس جو ہے ، یا یہ کوئی سرخی پاوڈر کانفرنس ہے ،کیا یہ کوئی خالی ناچ ہے ،ہاں ناچ ہے لیکن پوری روایت ہے اس میں ،قوالی ہے اسکے پیچھے امیر خوسرو کی روایت ہے سب کچھ ہے وہ ایک تہذیب سے جڑا ہوا ہے

معروف دانشور و ادیب انور مقصود  کا کہنا تھا کہ  اردو کانفرنس میں ہر شام آباد اور ہر محفل سجی رہتی ہے۔ آج کل کے  معاشی حالات میں بین الاقوامی  کانفرنس کا انعقاد بڑی بات ہے۔


 آپ لوگ آتے ہیں ، جس طرح شاہ صاحب نے اس عمارت کے ساتھ جو کیا ہے،شاہ صاحب نے اس کو ایک بہت بڑی عمارت بنادیا ،چار اسٹوڈیو ہیں یہاں،لیبریری دیکھیں جا کر ذرا تو دل کرتا ہے وہیں بیٹھے رہو اتنی کتابیں ہیں ، دیکھیں یہ تہذیب ہے یہ محبت ہے


معروف شاعر افتخار عارف نے کہا کہ  پاکستان کی تمام زبانیں ہماری  ہیں۔ہمیں کسی سے اختلاف نہیں۔ ایک ہی چھت تلے  ملک  کی تمام زبانوں کے ادیبوں کو جمع کرنا آسان بات نہیں

آپ سے درخواست ہے واقع بہت مشکل زبانوں سے گزر رہے ہیں ہم سب ، اگر ایسے میں ہم آرٹ کانسل  کے ہاتھ مضبوط کرینگے، ویسی ہمارہے پاس فخر کرنے کے لیے بہت کم چیزیں رہ گئی


پینتالیس  سے زائد اجلاسوں میں ماہرین زبان و ادب اور فن و ثقافت اظہارِ خیال کریں گے۔  ہندوستان سے  مندوبین آن لائن شریک ہوں گے۔