اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے زمین پر قبضے کے کیس میں ضمانت حاصل کرلی۔

عرفان علی عرفان علی

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے  زمین پر قبضے کے کیس میں ضمانت حاصل کرلی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے  زمین پر قبضے کے کیس میں ضمانت حاصل کرلی۔

 الزام لگایا کہ  پیپلز پارٹی کی قیادت انہیں قتل کرانا چاہتی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی  حلیم عادل شیخ گرفتاری سے بچنے کےلئے سیشن جج شرقی کی عدالت پیش ہوگئے۔

عدالت میں ان کے  وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں ۔ محکمہ اینٹی کرپشن حلیم عادل شیخ کے گھر چھاپے مار رہا ہے۔عدالت نے   اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے  ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر چالیس ایکڑ اراضی پر قبضے کے حوالے سے انسداد تجاوزات سیل نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

حلیم عادل شیخ نے ہم نیوز سے خصوصی بات چیت میں کہاکہ  ان  پر جھوٹے مقدمے بنائے جارہے ہیں کیونکہ وہ  پیپلزپارٹی کے غلط کاموں کو سامنے  لاتے ہیں۔

 دعا بھٹو سے ان کے رشتے کو اسمبلی میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں   نے الزام لگایا کہ   پیپلز پارٹی  کی قیادت انہیں   مروانا چاہتی ہے۔

   گرفتار کرکے ان کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔