مہذب معاشرے کا کردار

عمران عمران

 مہذب معاشرے کا کردار


کراچی مہذب معاشرے کا کردار کے عنوان سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا ،


سیمینار کا اہتمام سول سائٹی سندھ کی جانب سے کیا گیا ۔ جس میں تعلیم ، صحت ،ثقافت اور فلاحی کاموں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔


کراچی آرٹس کونسل  میں حسینہ معین ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔


 جس میں کراچی کے مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے علم ، تجربے اور مشاہدے کے لحاظ سے آنے والے وقت اور اس کے چیلنجز پر اپنی قیمتی رائے سے حاضرین کوآگاہ کیا ۔


سابق سیکریٹری تعلیم و اطلاعات،نامور مصنفہ مہتاب اکبر راشدی نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی مدد میں ہم ناکام رہے ہیں  وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انکی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے اور ہم کس مہذب معاشرے کی بات کررہےہیں۔


معروف صحافی ،کالم نگار، ایڈیٹر عبداللہ حسین ہارون نے کہاکہ آنے والے وقت ، حکمت عملی اور اپنی محنت اورلگن سے ثابت کریں کہ  مہذب معاشرے کی تشکیل میں آپ بہترین کام کرسکتے ہیں ۔

ماہرقانون دان جسٹس ریٹائرڈوجہہ الدین  نے کہاکہ جب معاشرے میں عدل انصاف نہیں ہوگا تو معاشرہ سنگین صورتحال اختیار کرلیتا ہےآپ اب سیلاب متاثرین کی حالت دیکھ لیں۔

جے ڈی سی کے سربراہ سید ظفر عباس نے کہاکہ ہم مہذب معاشرے پر بات کررہے ہیں  سیلاب نے ساری حقائق اشکبار کردیئے ہیں۔


سیمینار سے مقررین   ڈاکٹر ادیب رضوی، سلیمان شیخ ، انصاربرنی ، فیصل ایدھی ، عبدالحمید آخوند، مخدوم سعید الزمان صدیقی ، سید محمد علی شاہ جاموٹ، ، ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری، ڈاکٹر سیمی جمالی، مصطفیٰ قریشی، نورالہدیٰ شاہ، عبدالعلیم لاشاری ، منور مہیسر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا