سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے دعوٰی کیا ہے کہ آئندہ سندھ میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔ صوبے میں امتحانی پرچے آوٹ اور کورونا ویکسین فروخت ہورہی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس میں سندھ حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ کہتے ہیں 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کا شعبہ تباہ و برباد ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کشمیر انتخابات میں لوٹ مار کا پیسہ استعمال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی کرپشن کا وقت ختم ہوچکا۔سندھ میں آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔
انہوں نے کہا کوئی ارباب غلام رحیم پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ انہیں سندھ میں اہم عہدہ دے رہے ہیں۔ وہ ہماری پارٹی کےلیے سرمایہ ہوں گے۔