بائیس سالہ پاکستانی نژاد چوہدری محمد علی لوسر، برسلز کی پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔وہ انتخابات میں حصہ لینے والے سب سے کم عمر امیدوار ہیں۔ بیلجیئم میں نو ،،جون کوہونے والے انتخابات کے سلسلے میں چوہدری محمد علی لوسر نےانتخابی مہم کی پہلی میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں بلجیم میں مقیم پاکستانی بزنس مین سیاسی وسماجی رہنماوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے امید ظاہر کہ چوہدری محمد علی لوسر انتخابات میں جیت کر برسلز پارلیمنٹ میں پہنچیں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔