سندھ امن کی دھرتی ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری


سندھ امن کی دھرتی ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری


 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں سندھ امن کی دھرتی ہے یہاں کسی کو بانی ایم کیو ایم کی سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ گجر نالہ متاثرین کو متبادل جگہ دی جانی چاہیے۔

 

کراچی میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ گجرنالے کے اطراف لوگ مجبوری سے رہ رہے ہیں ۔ دیکھنا پڑے گا کہ سندھ کے عوام کو کس طرح سکون دلواسکتے ہیں

 

سندھ پر امن صوبہ ہے ۔ سب لوگوں کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے جو چاہے احتجاج کرے مگر قانون کے دائرے میں رہ کر کرے

 

غریبوں کو بے گھر کرنے کا نقصان پوری معیشت پر ہوتا ہے ۔ کٹھ پتلی یا کوئی اور سندھ کے عوام سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے ۔ بلا خوف صوبے کے عوام کی نمائندگی کرنی ہے ۔ سندھ میں ایسا کام ہوا جو بزدار اور عمران خان نہیں کرسکے

 

اپنا حق نہ ملنے کے باوجود سندھ نے بہتر کارکردگی دکھائی ۔ جی ڈی پی میں سندھ تمام صوبوں سے آگے ہے ۔ کسی صوبے سے نہیں

غربت سے لڑائی لڑرہے ہیں ۔ سب سے زیادہ غربت میں اضافہ خیبرپختون خوا میں ہوا ہے ۔

 

سندھ میں سب سے زیادہ غربت ہے، اس سے انکار نہیں لیکن سندھ میں غربت میں سب سے زیادہ کمی بھی ہوئی ہے ۔ مسائل ہیں، انہیں نظر انداز نہیں کرتے ۔

 

کوئی مانے یا نہ مانے سندھ میں کام ہوا ہے ۔ بے نظیر بھٹو کے مشن پر چلتے رہیں گے ۔۔ مشکل معاشی حالات میں لوگوں کو بےروزگار کیا جارہا ہے ۔

سندھ سے تعلق رکھنے والے ایف آئی اے افسران بے روزگار کئے گئے ۔ سندھ کے حق روزگار پر حملےکئے جارہے ہیں ۔ کراچی کے لئے ایک ٹریلین پیکیج کا وعدہ کیا گیا تھا.


این ایف سی ایوارڈ نہ دے کر ظلم کیا جارہا ہے ۔  وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے کے ہر مسئلے پر آواز اٹھائی


مل کر محنت کرکے سندھ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے ۔  انسانی حقوق اور آئین کا دفاع کرنا ہے.


نئے پاکستان میں روٹی کپڑا مکان چھینا جارہا ہے ۔ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں عام آدمی کو روٹی کپڑا مکان ملے ۔ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں ۔