حلیم عادل شیخ
کا کہناتھاکہ بلاول انسانی حقوق کے چمپئن بنتے ہیں، ہیومن رائٹس کمیٹی میں ناظم
جوکھیو کا کیس رکھا گیا ہے
یہ بات سٹی
کورٹ میں حلیم عادل شیخ نے پیشی کے دوران کہی ۔
سندھ اسمبلی
میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا
سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سعید غنی نے 4 کیسز مجھ پر کئے ہوئے ہیں اوررپورٹرز کے
وارنٹ گرفتاری نکالے گئے، صحافیوں کو مارا جاتا ہے، صحافتی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں،
کل ہم پٹیشن دائر کرنے جارہے ہیں،
انکا
کہناتھاکہ ڈاکٹر رضوان سابق ایس ایس پی کی رپورٹ پر سندھ حکومت نے اپنی کمیٹی
بناکر کلین چٹ دی، کل میں حمیداللہ پٹھان
کی وڈیو میڈیا کو شیئر کروں گا، حلیم عادل شیخ کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ کے احکامات
پر عملدرآمد کے لیے اب تحریک چلے گی،انکاکہناتھاکہ ہیومن رائٹس کمیٹی میں ناظم
جوکھیو کا کیس رکھا گیا، بلاول کمیٹی کے چیئرمین ہیں، بلاول نے ناظم جوکھیو کا نام
سن کر اجلاس ہی کینسل کردیا یہ لوگ ٹریکٹر پر چڑھ کر ریلیاں نکال رہے ہیں۔