کراچی میں تیز رفتاری ایک اور جان لے گئی

سدرہ عارف سدرہ عارف

 کراچی میں تیز رفتاری ایک اور جان لے گئی


کراچی میں تیز رفتاری ایک اور جان لے گئی، تیز رفتار رکشے کی زد میں آکر خاتون جاں بحق، ایئرپورٹ کے قریب کار الٹ گئی، چار افراد زخمی، لیاری لیاری ایکسپریس وے پر بھی کار الٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔

کراچی کے علاقے ملیر آنسوگوٹھ کے قریب تیزرفتار رکشہ کی زد میں آکر راہگیرخاتون جاں بحق ہوگئی ۔۔۔ ناقابل شناخت لاش کو قانونی کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کردیاگیا ۔۔۔ ائیر پورٹ سگنل کے قریب تیز رفتار گاڑی الٹنے کےباعث چار افراد زخمی ہوگئے ۔۔۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کے حالت خطرے سےباہر ہے ۔۔۔ لیاری ایکسپریس وے پر تیزرفتار گاڑی الٹنے کے باعث دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کےلیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ۔۔۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کےلیے جلد اسپتال سے فارغ کردیاجائے گا ۔۔۔