سندھ کے سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجز میں کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ


سندھ کے سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجز میں کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ

 

 

کراچی،عدنان اطہر

سندھ کے سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجز میں کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ۔نویں سے بارہویں جماعت تک کے چودہ لاکھ سے زائد طلبہ  کی  ویکسی نیشن کی  جائےگی۔

صوبائی وزیرصحت عذرا پیچوہو اور وزیرتعلیم سردار شاہ کی زیرصدارت مشترکہ اجلاس  میں فیصلہ ہوا کہ    چھ ستمبر سے سندھ کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں ویکسی نیشن لگانے کا عمل شروع ہوگا۔ویکسی نیشن   کے عمل میں محکمہ صحت کی دو ہزار سے  زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔اجلاس کے دوران اسکول انتظامیہ کو بچوں کے والدین سے  ویکسین لگانے کے عمل پر اعتماد میں لینے کی ہدایت کی گئی۔۔وزیر صحت سندھ کا کہناتھاکہ ویکسی نیشن کا  عمل مکمل ہونےپر  رجسٹریشن کو بھی یقینی بنایاجائےگا۔