کراچی کے ضلع جنوبی میں بارش کو تھمے گھنٹوں گزار گئے لیکن برساتی پانی کی نکاسی تاحال نہیں ہوسکی۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے ضلع جنوبی میں بارش کو تھمے گھنٹوں گزار گئے لیکن برساتی پانی کی نکاسی تاحال نہیں ہوسکی۔

کراچی کے ضلع جنوبی میں بارش کو تھمے گھنٹوں گزار گئے لیکن برساتی پانی کی نکاسی تاحال نہیں ہوسکی۔

آئی آئی چندریگرروڈ،ٹاور،پاکستان چوک اوراسٹیٹ بینک   کےاطراف کی سڑکوں پراب بھی پانی موجودہے۔

کراچی میں ہفتہ کوبرسنےوالےبادل تو تھم گئے لیکن سڑکوں کی حالت نہ بدلی۔

گزشتہ روز برساتی پانی میں ڈوبنےشہرکےتاریخی میری ویدر ٹاورکےاطراف اب بھی برساتی پانی جمع ہے۔

شہرکی وال اسٹریٹ آئی آئی چندریگرروڈکی صورتحال بھی مختلف نہیں ۔

یہ بینک دولت پاکستان کے سامنےکےمناظرہیں جہاں اب بھی ہفتے کوہونےوالی بارش کاپانی موجودہے۔

نیشنل بینک  کےاطراف کی صورتحال بھی مختلف نہیں ۔

سڑک پرکیچڑکےڈھیرکےباعث پیدل  چلناتوممکن نہیں موٹرسائیکل سواروں کوبھی گزارنادشوارہے۔

شہری کہتےہیں ہرباردعوےہوتےہیں  لیکن مستقل حل کی بات کوئی نہیں کرتا۔

اولڈسٹی ایریاکےاطراف میں بھی بارش کاپانی گلی محلوں میں تاحال موجودہے۔