رہنما ایم کیوایم محمد حسین
کا کہنا ہے بلدیاتی
ترمیمی ایکٹ ظالمانہ ہے۔ حکمران ایم کیوایم کے سڑکوں پر آنےسے پہلے کا
قبلہ درست کرلیں۔سینیٹر خالدہ اطیب کہتی ہیں بلدیاتی اداروں پر قبضہ پیپلز پارٹی
کی سیاسی روایت کا حصہ ہے۔
کراچی میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت شہر کےنوجوانوں اورطالب علموں کےحقوق کےلیے
مظاہرہ کیا گیا۔
حسن
اسکوائر پر ہونے والے مظاہرے میں ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کےارکان بھی
شریک ہوئے اور شرکا سے خطاب کیا۔
رکن سندھ اسمبلی محمد حسین
کا کہنا تھا بلدیاتی ترمیمی ایکٹ ظالمانہ
ہے۔ا حتجاج کی کال آئی،، تو حکومت
کے تابوت میں آخری کیل ہوگی۔
ایم کیوایم کے رہنماوں
نے کہا کہ سب اچھا ہے کی رٹ لگانے والی
سندھ حکومت صوبے کی عوام سے مخلص نہیں
ہے۔کراچی کے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر قبضہ کر لیا گیا۔ یہ اقدام پیپلز پارٹی کی سیاسی روایت کا حصہ ہے۔