کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق اور ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔


   کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق اور ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔

 

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق اور ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص تعویذ گنڈے کا کام کرتا تھا۔

ملیر میمن گوٹھ کے گھر کے اندر فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق اور ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں غلام حیدر اور اسکی بیٹی بشریٰ کے نام سے کرلی گئی جبکہ 12 سالہ زینب کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زینب مقتولین کی مہمان تھی ۔ مقتول غلام حیدر تعویذ گنڈے کا کام کرتا تھا۔ مقتول کے تعویذ سے 6 ماہ قبل ایک خاتون جاں بحق ہوئی تھی ۔ خاتون کے بیٹے نے غلام حیدر سے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔ مبینہ طور پر قتل کی واردات میں قہ ہی شخص ملوث ہوسکتا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کی تعداد 2 تھی جنہوں نے واردات میں 30 بور پستول کا استعمال کیا۔