کراچی سمیت سندھ بھر میں
کورونا کا پھیلاو۔ محکمہ داخلہ سندھ نے
حفاظتی اقدامات پر سختی سے
عملدرآمدسے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں
کورونا وائرس پھیلنے کی شرح بڑھی،، تو
صوبائی حکومت نے احتیاطی اقدامات کے
احکامات جاری کردیئے ۔
محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ شادی بیاہ اوردیگرتقریبات
میں شریک تمام افراد کو ویکسی نیٹڈ ہونا
چاہیے۔
جم،سنیما،مزارات اور پارک میں آنےوالےافرادلازمی ماسک کااستعمال کریں۔اس
بات کو یقینی بنایا جائے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکرنےوالے افرادبھی کورونا ویکسین
لگواچکے ہوں
۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کاروباری سرگرمیاں مقررہ کردہ اوقات کےتحت جاری
رہیں گی۔
صوبائی سیکریٹری صحت کےمطابق
کورونا کیسز کی شرح چوبیس جون سے
بڑھنا شروع ہوئی۔
اس وقت کل مریضوں کی تعدادچار ہزار انسٹھ ہے ،،
جن میں
سے تریسٹھ اسپتال اور چار وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ ہفتہ وار کیسز کے
تناسب میں کراچی سب سے آگے ہے۔
کراچی ضلع شرقی میں انتیس فیصد،
غربی میں اکیس فیصد، جنوبی میں اٹھارہ ، کورنگی
میں دس ، وسطی میں آٹھ اور ملیر میں
سات فیصد ہے۔وزیراعلی صوبائی کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کہہ چکے ہیں
کہ اگر کیسز بڑھے تو شاید حکومت کو پھر
سخت اقدامات اٹھانا پڑ سکتے ہیں۔