کراچی سرجانی میں اندوہناک حادثہ

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی سرجانی میں اندوہناک  حادثہ

کراچی سرجانی میں اندوہناک  حادثہ۔موٹرسائیکل پر اسکول جانے والے تین بھائیوں کو ڈمپر نے ٹکر ماردی۔

 ایک جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ ڈمپر ڈرائیو پکڑا گیا۔

کراچی   سرجانی ٹاون  میں تین بھائی صبح  سویرے موٹر سائیکل پر اسکول جانے کے لئے نکلے۔

 بابا موڑ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے  موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔

 ایک  لڑکا موقع پر جاں بحق  جبکہ دو زخمی ہوگئے۔  جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

 جاں بحق لڑکے کی شناخت پندرہ  سالہ اظہر ولد اصغر کے نام سے ہوئی ہے،

جو آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔ زخمیوں میں  بارہ سالہ عمر اور دس سالہ عثمان شامل ہیں۔

 اسپتال ذرائع کا کہنا ہے  کہ دونوں زخمی بھائیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 حادثے کا شکار بچے سرجانی ٹاون کے رہائشی  اور الفرقان اسکول  میں پڑھتے تھے۔

 پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر بھی قبضے میں لے لیا۔