کراچی میں دعا منگی اغواء کیس میں قیدی کے فرار کیس میں گرفتار دو پولیس اہلکار پیر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں دعا منگی اغواء کیس میں  قیدی کے فرار  کیس میں گرفتار دو پولیس اہلکار پیر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی میں دعا منگی اغواء کیس میں  قیدی کے فرار  کیس میں گرفتار دو پولیس اہلکار پیر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔وزیراعلی کی ایس ایس پی کورٹ پولیس کو معطل کرنے اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت۔ گرفتاری کے لئے پولیس پارٹی تشکیل دے دی گئی ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا منگی اغواء کیس میں  قیدی کے فرار ہونے کے معاملےپر سماعت ہوئی۔ غفلت برتنے پر گرفتار دو پولیس اہلکاروں کو  پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کو پیر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔  آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔مقدمہ اے ایس آئی محمد خالد کی مدعیت میں درج کیا گیا  ہے۔مقدمہ کے مطابق پولیس اہلکار،،، ملزم کو عدالت سے پرائیوٹ گاڑی میں جیل لےکر جا رہے تھے۔ملزم نے طارق روڈ سے شاپنگ کرنے کا کہا ،،،تو اسے  مال لے گئے،، جہاں سے ملزم  پولیس اہلکار کو جھانسہ دے کرفرار ہوگیا تھا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ  نے  دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم  زوہیب قریشی  کی پولیس حراست سے فرار   کا نوٹس لے  لیا۔ آئی جی سندھ اور سیکریٹری  داخلہ  کو سخت کارروائی  کی ہدایت کردی۔  ایس ایس پی کورٹ پولیس کو فوری معطل کرنے اور ملزم  کو گرفتارکرکے رپورٹ دینے کی بھی  ہدایت۔ وزیراعلی  کو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی ہدایت پر  دونوں  پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی ایف آئی آر   درج  کرکے  تفتیش  کی جارہی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی تشکیل  دے دی  ہے۔