کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر سی بریز پلازہ کے عقب میں قائم پٹاخوں
کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعے میں تین گاڑیایوں سمیت لاکھوں روپوں کا آتشبازی کا سامان جل کر خاک
ہوگیا۔ ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کہتے ہیں واقعے کی ہر زاوئیے
سے تحقیقات ہونگی۔ ایک شخص شخص کو حراست میں بھی لیا گیا۔
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا۔
ایم جناح روڈ پر پرانے بس اڈے کے قریب قائم سی بریز پلازہ کے عقب میں
پٹاخوں کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے بروقت
آگ پر قابو پایا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد سودھر بھی جائے وقوعہ
پر پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ گودام کا قیام غیر قانونی عمل ہے۔ ایک شخص کو حراست میں
لیا گیا ہے۔ تخریب کاری کا کوئی عنصر تو نہیں اس حوالے سے تحقیقات کریں گے۔
واقعے میں آتش بازی کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔ مزدہ
ٹرک سمیت تین گاڑیوں کو مکمل ایک کو جزوی نقصان پہنچا۔ گودام سے متصل تین کمرے اب
بھی تالے لگا کر بند رکھے گئے ہیں۔ جہاں اسی نوعیت کا سامان بھاری مقدار میں موجود
ہے۔