کراچی کے پوش علاقےڈیفنس کے بنگلے میں واردات کی کوشش ڈاکووں کو مہنگی پڑگئی

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے پوش علاقےڈیفنس کے بنگلے میں واردات کی کوشش ڈاکووں کو مہنگی پڑگئی

کراچی کے پوش علاقےڈیفنس کے بنگلے میں واردات کی کوشش ڈاکووں کو مہنگی پڑگئی۔ بہادر سیکیورٹی گارڈز اور بنگلےکے مالک نے ایک ڈاکو کو ہلاک اور دو کو زخمی کرکے واردات ناکام بنادی۔ فائرنگ سے بنگلے کا مالک خود بھی زخمی ہوگیا۔

کراچی کے پوش علاقے میں ایک اور   بنگلے کا صفایا کرنے کی کوشش۔کے الیکٹرک کا عملہ بن کر ڈاکووں کے مسلح جتھے نے دھاوا تو بولا مگر واردات نہ کرسکے۔

سیکیورٹی گارڈز کو قابو کرکے بنگلے کی پہلی منزل پر جونہی ڈاکو پہنچے تو مالک نے اپنے اسلحے سے فائرنگ کردی۔

پانچ سے چھ ڈاکو آئے تھے اور انہوں نے گھر میں گھس کر  اندر واردات کرنے کی کوشش کی،وہ جیسے ہی اندر گھسے ہیں تو گھر کا جو مالک تھا اس نے ان کے اوپر فائرنگ شروع کردی، جس کی وجہ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،ا ور باقی زخمی حالت بھاگنے لگے

ساتھی کے ہلاک ہونے پر دیگر ڈاکووں نے فرار ہونا چاہا تو بنگلے کے سیکیورٹی گارڈز نے انہیں گھیرنا چاہا، اس دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں پکڑے گئے

 چھ بندے تھے تو بجلی کا کام کرنے آئے تھے،بجلی والوں کی ٹوپی بھی تھی، ٹھیک ہےبجلی کا کام رہے ہیں کرنے دو، وہ اوپر بجلی کا کام کررہے تھے، ٹھیک ہے وائرنگ کا کام ہے کرنے دو،ہم بھی مطمئن تھے، ایک دم سے انہوں نے جم لگائی  اندر اور حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکووں کا گروہ ماضی میں بھی تین مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔۔۔ڈاکووں سے دوبدو مقابلہ کرکے زخمی ہونے والا بنگلے کا مالک عمیر پراپرٹی ڈیلر ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔