امین الحق کی زیرصدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس
کمیٹی میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کےایجنڈے پر غورکیا گیا
بل میں کچھ ترامیم لائی گئی ہیں، وزیر مملکت شزا فاطمہ نے کہاکہ
ترمیم شدہ بل تمام ارکان کو فراہم کردیا گیا ہے،
شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا حال برا کردیا ہے، کمیٹی ممبر عمر ایوب نے کہاکہ
پی ٹی آئی کا جب جلسہ ہوتا ہے تو انٹرنیٹ کی اسپیڈ سست کردی جاتی ہے،
پی ٹی آئی اس ڈیجیٹل نیشن بل کی مخالفت کرتی ہے،
ملک کی ڈیجیٹل اکانومی تباہی کے دہانے پر ہے،
اتنی جلدبازی نہ کریں،ہمارے تحفظات دور کریں،کمیٹی ممبر عمیر نیازی نے کہاکہ
آخر ڈیجیٹل کمیشن بنانے کی ضرورت کیوں پڑرہی ہے؟ کمیٹی ممبر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ
یہ ڈیٹا پول ایک جگہ اکٹھا نہیں ہورہا ہے،
یہ غلط تاثر دیا جارہا کہ ڈیٹا ایک جگہ جمع ہوگا، ادارے ڈیجٹیلائزہورہے ہیں، شزا فاطمہ کا کہنا تھاکہ
ڈیجیٹل شناخت سے بہت ساری چیزیں آسانی سے دستیاب ہو جائیں گی،