پاکستان میں بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے اوراسپیلنگ کی مہارت کوفروغ دینے کے لیے ہم نیٹ ورک اور نیسلے نیڈو کا اشتراک

سدرہ عارف سدرہ عارف

 پاکستان میں بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے اوراسپیلنگ کی مہارت کوفروغ دینے کے لیے ہم نیٹ ورک اور  نیسلے نیڈو کا اشتراک


پاکستان میں بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے اوراسپیلنگ کی مہارت کوفروغ دینے کے لیے ہم نیٹ ورک اور  نیسلے نیڈو کا اشتراک۔دونوں کے درمیان ملکی سطح پراسکول کےطالب علموں میں اسپیلنگ کےمقابلوں کے انعقاد کےحوالے سے "اسپیلنگ وِز" کے عنوان سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔


ہم نیٹ ورک اورنیسلےنیڈوکےاشتراک سےاسپیلنگ مقابلوں کےحوالےسےمفاہمتی ہادداہشت پردستخط کی تقریب ہم نیٹ ورک کےدفترمیں ہوئی۔

معاہدے کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں اسپیلنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان میں طلبہ اپنی انگریزی زبان کی مہارت، اعتماد اورذہانت   کا مظاہرہ کریں گے۔

۔نیڈوہم اسپیلنگ وز۔کی پروجیکٹ  مینیجرقدسیہ انور،نیسلے نیڈوکےمارکیٹنگ مینیجر عفان چیمہ، سینئر برانڈ مینیجر مہراح رضوان نےکہابچوں کی صلاحیت کوفروغ دینامقصدہے،،جس کےلیےہم ٹی وی بہترپلیٹ فارم ہے۔


قدسیہ انور، پروجیکٹ  مینجر( معاشرے میں مثبت تبدیلی لاناہم ٹی وی کاوژن ہے،اسی وجہ سےہم نےاس پروجیکٹ کوٹیک کیا)ل

عفان چیمہ، مارکیٹنگ مینجر( بڑازبردست انیشیٹوہے،ہم بہت زیادہ مشکورہیں ہم ٹی وی کےجنہوں نےیہ موقع دیاکہ ہم یہ پارٹنرشپ بناسکیں اور ان کےپلیٹ فارم کےتھروبچوں کوریچ آوٹ کرسکیں

مہراح رضوان،برانڈمینجر(بچوں کےلیےسب سےزیادہ امپورٹینٹ ان کےماں  کی نظرمیں کیاچیزہے، ان کی گروتھ، اس کاایک پریمیٹرلرننگ ہے،اس کوہم بلڈکرنا چاہتےہیں، نیڈوکےتھروآئی تھنک بہترپلیٹ فارم ہم ٹی وی ہے

 نیڈوہم اسپیلنگ وزمقابلوں میں تاحال پندرہ سوسےزائداسکولوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔


ہارون ، کلائنٹ ریلیشن شپ ڈائریکٹرنیسلے( اسپیلنگ مقابلہ بچوں کےدرمیان مختلف اسکولز کےاندرہوگاجس میں 1500سےزائد بچےپارٹیسیپیٹ کررہےہیں

پون ڈانڈے ،برٹش ڈپٹی ہیڈ آف مشن (ہوم ٹی وی اور نیسلے کے درمیان معاہدے کے تحت ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ہجے (Spelling) بچوں کی خواندگی، ان کی تفہیم کی صلاحیت، اور مستقبل میں کامیاب کیریئر کے لیے مؤثر انداز میں بات چیت کرنے کی مہارت کے لیے نہایت اہم ہیں

 رمشا حسین،سوشل کلچرا فیئرانڈونیشین قونصلیٹ(مجھے یہ بات بہت پسند آئی کہ وہ طلبہ کو زبانیں سیکھنے اور اپنی زبان دانی بہتر بنانے کی ترغیب دے رہے ہیں

تقریب میں سی او او ہم نیٹ ورک عارف حسین،ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشن حسن اکبر، اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ  و   اسپیشل پروجیکٹس و ایونٹس سحرسعد  اور دیگر نے شرکت  کی۔

اسپیلنگ وزمقابلےچارمراحل پرمشتمل ہونگے،،جس کاآغازماہ ستمبرسےہوکرماہ نومبرتک جاری رہےگا،جس میں چھ سال سے17سال تک عمرکےطلبہ حصہ لیں گے ۔۔