محرم الحرام کے سلسلے میں کراچی میں بھی مجالس کا سلسلہ جاری ہے ۔
جس سے خطاب کرتے ہوئے علمااکرام نے اہلیبیت سے محبت کا درس دیا
عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں مسجد وامام بارگاہ باب العلم کراچی میں پانچویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے تقویٰ کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے روزمرہ کےمعاملات زندگی میں تقویٰ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔
قرآن پاک اور اہل بیت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی دنیا اور آخرت دونوں سنوارسکتے ہیں ۔ امام بارگاہ المحسن میں مجلس سے خطاب میں علامہ سید علی رضا رضوی نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کے اُمتی ہیں۔ ہمیں اپنا طرز زندگی سیرت نبی ﷺ کی روشنی میں گزارنے کی ضرورت ہے