کراچی چڑیا گھر سے ہتھنی مدھو بالا کی سفاری پارک منتقلی کی تیاریاں ۔

عمران عمران

کراچی چڑیا گھر  سے  ہتھنی مدھو بالا کی سفاری پارک منتقلی کی تیاریاں ۔

کراچی چڑیا گھر  سے  ہتھنی مدھو بالا کی سفاری پارک منتقلی کی تیاریاں ۔

کنٹینر میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی تربیت مکمل۔ اگلے مہینے سفاری پارک منتقل کر دیا جائے گا۔

کراچی چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق  تربیتی عمل کے تحت  ہتھنی مدھو بالا دن میں تین سے چار بار کنٹینر میں آنا جانا کرتی ہے۔

سفاری پارک میں مدھو بالا   کی  رہائش کا انتظام   جانوروں  کے علاج معالجے  کی بین الاقوامی تنظیم فورپاز کررہی ہے۔ سفاری پارک انتظامیہ کے مطابق  فور پاز تنظیم   سفاری پارک میں مدھو بالا  کی رہائش کے لئے  پانچ ایکڑ زمین پر احاطہ تیار  کررہی ہے،

 جو پندرہ  سے بیس دن میں مکمل ہوجائے گا۔

 کے ایم سی حکام کا کہنا ہے  ہتھنی مدھو بالا کو اگلے مہینے  سفاری پارک منتقل کردیا جائے گا۔

 گزشتہ سال اپریل میں ہتھنی  نور جہاں کی کراچی  چڑیا گھر میں موت کے بعد  ہتھنی مدھو بالا   اکیلی رہ گئی تھی۔

 فور پاز کے ماہرین اور کے ایم سی انتظامیہ نے نور جہاں کی موت کے بعد مدھو بالا ہتھنی کو سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 سفاری پارک میں ملائیکہ اور سونیا ہتھنی پہلے سے ہی موجود ہیں۔

مدھو بالا کے سفاری پارک منتقل ہونے کے بعد ہتھنیوں کی تعداد تین  ہو جائے گی۔