گرفتار پولیس اہلکاروں نے اعتراف جرم کرلیا۔

عرفان علی عرفان علی

گرفتار پولیس اہلکاروں نے  اعتراف جرم کرلیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان  کےقتل میں ملوث گرفتار پولیس اہلکاروں نے  اعتراف جرم کرلیا۔

 انسداد دہشتگردی  کی منتظم عدالت  نے تینوں ملزمان کو پانچ  روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی میں منگل کی شام گلستان جوہرمیں  نعمان ایونیو اپارٹمنٹ میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا تھا ۔

 قتل میں ملوث گرفتار اہلکاروں نے بھی افسران کے سامنے اعترافی بیان دے دیاجس کے مطابق نوجوان عامر پر  یکے بعد دیگرے دو گولیاں  اہلکار شہریار نے چلائیں۔

زخمی نوجوان سے اسلحہ نہ ملا تو اہلکاروں نےابتداء میں سر کاری پستول کو ہی زخمی سے برآمد  کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

 میڈیکو لیگل ذرائع کے مطابق دوران پوسٹ مارٹم نوجوان کے جسم پر گولیوں کے دو نشانات پائے  گئے۔ مقتول  کو ایک گولی سینے میں بائیں جانب جبکہ  دوسری  دائیں ٹانگ پر لگی،تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ جاں بحق نوجوان کا کرمنل ریکارڈ  بھی سامنے نہیں آیا۔

 ملزمان کو انسداد دہشتگردی  کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا۔

 عدالت نے تینوں ملزمان کو پانچ  روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت  نےملزمان کو دو جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔