کراچی میں جناح اسپتال کے
سامنے کئی ہفتے سے ادھیڑی ہوئی سڑک تعمیر نہ ہونے سے مریضوں، ان کے تیمار داروں
اورشہریوں کے لیے گزرنا محال ہوگیا۔
ٹریفک جام ہونا روزکا معمول بن گیا ۔
شہریوں کو شدید مشکلات کا
سامناہے ۔
شارع فیصل سے جناح اسپتال
۔۔
کینٹ اسٹیشن اورکالا پل کی
رابطہ سڑک کی ابترحالت۔۔
اس اہم سڑک پرایک نہیں
4بڑےاسپتال قائم ہیں جن میں امراض قلب،
جناح اسپتال، امراض اطفال اورامراض کڈنی
کےاسپتالوں میں حساس حالت میں مریضوں کی آمد جاری رہتی ہے۔
لیکن سڑک کی حالت خراب
ہونےسےاکثرٹریفک جام رہتا ہے۔۔
یہ توبہت ضروری چیز ہےخاص
کراسپتال ایمبولنس سروس کیلئےہونا چاہئیےجلد سےجلد بننا چاہئیے
میں روزیہاں 4 سے5 دفع
آتا اورجاتا ہوں۔۔ 15 سولہ دن سے یہ کام ہورہا ہے،، اورایسےہی رکا ہواہےہم یہاں
پرلاتےلیجاتےہیں مریض تکلیف میں چلارہےہوتےہیں کہ جلدی لیجاؤ جلدی پہنچاؤلیکن یہاں
سننےوالا کوئی نہیں ہے
یہاں سے گزرنے والےافراد کہتےہیں سڑک پرٹریفک جام
معمول ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں اوران کے تیمارداروں کا گزرنا انتہائی دشوارہوگیا ہے۔۔
جام رہتا ہےابھی روڈ
بنارہےہیں اس وجہ سےبھی جام رہتا ہےپہلےتوگاڑیاں بہت جاتی تھی لیکن ابھی ریپئیرنگ
کی وجہ سےٹریفک جام ہورہا ہے
اسپتال کےسامنےاس روڈ
کوجلد سےجلد ریپیرکرنا چاہئیے،، مریض یہاں پرآرہےہیں جارہےہیں،، ان لوگوں
کوآنےجانےمیں تکلیف ہورہی ہے
اس سڑک کواستعمال کرنیوالوں
کا شکوہ ہےکہ کئی سال سے اس سڑک کی حالت خستہ ہے،،، اب استرکاری کےکام کا
آغازتوہوالیکن تاخیرکےباعث پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔۔