ایم کیو ایم نے بھی سندھ
اسمبلی میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیمی
بل مسترد کردیا۔ کنویئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں یہ ایک سوچی سمجھی سازش
ہے۔ چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں۔ کراچی کو بچانے کے لئے گیارہ
دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلوالی ہیں۔
کنوینئر ایم کیوایم خالد
مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں کہا
،، کیا کراچی کو تباہ کرنے میں کوئی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ کیا مہاجروں کو
ایک بار پھر دیوار سے لگانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
اب سندھو دیش کے منصوبے کا بڑا منصوبہ نئے بلدیاتی نظام کےنام سے اس
شہر پرمسلط کیا جارہاہے
سینیٹر فیصل سبزواری کا
کہناتھاکہ پیپلز پارٹی نے اس بل کے ذریعے سے شہری علاقوں پر جنگ مسلط کردی ہے
۔ سابق میئر کراچی وسیم اختر نے چیف جسٹس سے صورتحال کا
نوٹس لینے کی درخواست کردی۔
ہمارا خدشہ ہے کہ اس ترمیم میں مشکوک شقیں شامل کی گئی ہیں چیئرمین
،میئر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا یہ اپنے اثر وسوخ سے سب کرنا چاہتے ہیں
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ
پیپلز پارٹی کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے،،، جو بلدیاتی ایکٹ کے تحت سامنے آرہی
ہے۔ہم نے اس معاملے پر گیارہ دسمبر کو آل
پارٹی کانفرنس بھی بلوا لی ہے۔