کراچی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس کے زیر حراست نوجوان شہری عرفان کی ہلاکت کا معاملہ ۔ ایف ائی اے اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے 6 اہلکاروں و دیگر کے خلاف کسٹوڈیل ڈیتھ کے سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا
مقدمہ اینٹی کرپشن سرکل ایف ائی اے،کراچی میں درج کیا گیا ۔ مقدمہ زیر دفعہ 8،9 ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ پولیس کے چھ اہلکاروں پر الزام ہے کہ ان کے زیر حراست مبینہ طورپر شہری عرفان تشدد سے ہلاک ہوا ۔ ایف ائی اے کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم اےایس آئس آئی اور ایک پولیس اہلکارزیر حراست ہیں باقی چار ملزم پولیس اہلکار مفرور ہیں ۔ مفرور ملزم پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں