وزیرایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کسٹمز کے کچھ افسر ٹیمپرڈ چیچس نمبر کی گاڑیاں استعمال کر رہیں گے

عرفان علی عرفان علی

 وزیرایکسائز  سندھ مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کسٹمز کے کچھ افسر  ٹیمپرڈ چیچس نمبر کی گاڑیاں  استعمال کر رہیں گے


وزیرایکسائز  سندھ مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کسٹمز کے کچھ افسر  ٹیمپرڈ چیچس نمبر کی گاڑیاں  استعمال کر رہیں گے۔وزیراعلی سندھ نے ایسی گاڑیاں  تحویل میں لینے کی ہدایت کردی۔ 


صوبائی  وزیرایکسائز    نے  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  کو بریفنگ میں بتایا ایسی  چار گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔وزیراعلی  سندھ مراد علی شاہ نے کہا صوبے بھر میں کسی کو بھی اجازت نہیں کہ چیچس پنچڈ اور جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑیاں استعمال کرے۔ وزیراعلی  نے صوبے  بھر میں غیر رجسٹرڈ،  بنا ءٹرانسفر لیٹر   اور جعلی نمبر پلیٹ والی   گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی۔