سندھ اسمبلی نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

 سندھ اسمبلی نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا


سندھ اسمبلی نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ، جس کے بعد سندھ بھر کے میئرز اور چیئرمینز ضلعی ڈولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ میئر کراچی کے ڈی اے، ایل ڈی اے ، ایم ڈی اے کے شریک چیئرمین ہوں گے ۔۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا ۔۔ اپوزیشن کے بیشتر اراکین کی عدم حاضری کے باعث وقفہ سوالات نہیں ہو سکا ۔۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کا بل پیش کیا ۔۔ ترامیم کے بعد اب سندھ بھر کے میئرز اور چیئرمینز ضلعی ڈولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ میئر کراچی کے ڈی اے، ایل ڈی اے ، ایم ڈی اے کے شریک چیئرمین ہوں حیدرآباد ڈولپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین میئر حیدرآباد ہوگا سولڈ ویسٹ کے ریجنل چیف ایگزیکٹو بھی متعلقہ میئر کی مشاورت اور تجویز کردہ افسر بنے گا جبکہ تمام ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کاؤنسل کے ماتحت ہوں ۔۔۔ ایوان نے ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ۔۔ جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس جمعہ کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا