سندھ حکومت کےمنظورکردہ بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کراچی کاسندھ اسمبلی کےباہراحتجاجی دھرناتیسرےروزبھی جاری ہے

عرفان علی عرفان علی

سندھ حکومت کےمنظورکردہ بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کراچی کاسندھ اسمبلی کےباہراحتجاجی دھرناتیسرےروزبھی جاری ہے

سندھ حکومت کےمنظورکردہ بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کراچی کاسندھ اسمبلی کےباہراحتجاجی دھرناتیسرےروزبھی جاری ہے۔۔۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کاکہناہےکہ حکومت یہ سمجھ رہی تھی کہ جماعت اسلامی کے کارکنان آئیں گے اور رسمی دھرنا دے کر چلے جائیں گے۔۔۔شرکاء نےاحتجاجابھینس بھی اسمبلی کےمرکزی دروازے پرباندھ دی۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کےباہرجماعت اسلامی کراچی کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی قانون کیخلاف احتجاجی دھرناجاری ہے۔۔۔دھرنےکےشرکاء کی جانب سے اسمبلی کے مرکزی دروازے پرسندھ بلدیاتی بل کےبینرکےساتھ احتجاجابھینس بھی باندھ دی گئی ہے۔۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نےخطاب میں کہاکہ پیرسےخواتین کی بڑی تعداداحتجاج میں شرکت ہوکردھرنا تحریک کو مزید آگے بڑھائیں گی۔۔۔انہوں نےکہاکہ ہم واضح اور دوٹوک کہنا چاہتے ہیں کہ سندھ اسمبلی کےقانون کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔۔۔حافظ نعیم الرحمان نےبلدیاتی قانون واپس لینے تک مسلسل جدوجہدجاری رکھنےکابھی اعلان کیا۔