خیبر پختونخوا میں پولیو کے 15 کیسز رپورٹ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

خیبر پختونخوا میں پولیو کے 15 کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا میں پولیو کے 15 کیسز رپورٹ، انسداد پولیو مہم اگلے ہفتے شروع ہوگی


پشاور: مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں رواں سال پولیو کے 15 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ انکاری والدین کو مہم میں شامل کرنے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں رکاوٹ نہ ہو۔


انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث انسداد پولیو مہم چلانے میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم جہاں پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں وہاں حکمت عملی تبدیل کر دی گئی ہے۔


مشیر صحت نے بتایا کہ رواں سال کی چوتھی انسداد پولیو مہم اگلے ہفتے سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ مہم یکم سے 4 ستمبر تک جاری رہے گی، جس میں صوبے کے 19 اضلاع میں لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔