چیئرمین پیپلز
پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نبی کریمؐ کی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ ہم تمام
اختلافات بھلا کر ایک امت بن جائیں۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول وہ دن ہے جب
ہم اپنے پیارے نبی ؐ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کے عزم کو دہراتے ہیں۔ محسن
انسانیت کی زندگی ہمارے لئے ایک رول ماڈل ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام نے ایک ایسا سماج تشکیل دیا جس میں سب لوگوں کے
لئے مساوی حقوق تھے۔ انسانیت کی فلاح کے لئے دنیا کو رحمت اللعالمین ؐ کے اسوہ
حسنہ کو مثال بنانا ہوگا۔ہمیں دنیا کے سامنے اپنے بہترین قول اور فعل سے ثابت کرنا
ہوگا کہ ہم حضرت محمد مصطفیؐ کے سچے امتی ہیں۔