عام انتخابات نئی مردم شماری کے بعد اگست یا ستمبر میں ہوں گے۔

نزاہت خان نزاہت خان

عام انتخابات  نئی مردم  شماری کے بعد اگست یا ستمبر میں ہوں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہے عام انتخابات  نئی مردم  شماری کے بعد اگست یا ستمبر میں ہوں گے۔

 منفی سیاست ترک اور مل کر چارٹر آف اکنامی بنایا جائے۔

 کراچی کی عوام کی طرح دیگر شہر والے بھی جھوٹ کی سیاست کو مسترد کردیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا  تھا کہ   نئی مردم شماری فروری کے آخر میں شروع اور اپریل میں مکمل ہوگی۔

عام انتخابات اگست یا ستمبر میں ہوں گے۔

 ملک کی معاشی حالت خراب ہے۔ہم اس پوزیشن میں نہیں کہ چھ مہینے کے لئے ملک کو یونہی چھوڑدیں۔  ملک کو استحکام کی ضرورت ہے۔

منفی سیاست  ترک کی جائے۔سب کو  مل کر چارٹر آف اکنامی  بنانا ہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا نواز شریف ہمارے قائد ہیں۔

ہمیں یقین ہے وہ وطن واپس آئیں گے۔

مقبولیت کی دعویدار جماعت کراچی میں وائٹ واش ہوئی۔ عوام دیکھ رہی ہے  کون ملک  بچا رہا ہے اور کون سیاست کررہا ہے۔  کراچی کی عوام کی طرح دیگر شہر والے بھی جھوٹ کی سیاست کو مسترد کردیں۔