کراچی میں کسٹمز انفورسمنٹ نے ایرانی اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل لے جانے والی تین لانچیں تحویل میں لے لی ہیں۔۔۔ضبط شدہ ڈیزل کی مالیت 33کروڑ روپے سےزائد ہے۔۔۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق، میرین انفورسمنٹ یونٹ نے یہ کارروائی ساحلی راستے سے اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات منتقل کرنے کی خفیہ اطلاع پر کی۔۔۔آپریشن کے دوران ایک لاکھ بتیس ہزار پانچ سو چونسٹھ لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل قبضے میں لیا گیا، جس کی مالیت تینتیس کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔جبکہ تینوں لانچوں کی مجموعی مالیت چار کروڑ پچاس لاکھ روپے ہے۔ترجمان کے مطابق، ایف بی آر کی میرین یونٹ کی جانب سے یہ پٹرولیم مصنوعات کی اب تک کی سب سے بڑی برآمدگی ہے۔ ستمبر 2025 میں بھی اورماڑہ اور سونمیانی کے ساحلی علاقوں کے قریب کسٹمز نے ایسی ہی کارروائی میں اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کیا تھا۔۔۔