کراچی میں چہلم شہدائے کربلا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی میں چہلم شہدائے کربلا

کراچی میں چہلم شہدائے کربلا  کا مرکزی  جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ  کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا

چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک میں ہونے والی مجلس عزاء کے اختتام پر بر آمد ہوا، جلوس میں شامل عزادار تمام راستے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے رہے ۔۔

جلوس کے شرکاء نے نماز ظہرین مسجد علی رضا کے سامنے ادا کی

جلوس اپنے مقررہ راستوں صدر،ایمپریس مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ سے  ہوتا ہوا۔۔کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کی گزر گاہوں پر مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے عزادروں کے لئے سبیلوں اور نذر و نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری سیکیورٹی پر مامور رہی۔