ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے پیپلز پارٹی اور لیاری کا گہرا رشتہ ہے

نزاہت خان نزاہت خان

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے  پیپلز پارٹی اور لیاری کا گہرا رشتہ ہے

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے  پیپلز پارٹی اور لیاری کا گہرا رشتہ ہے۔اگست تک ککری گراونڈ میں فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب  نے ککری گراؤنڈ، لیاری  میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا جیالوں کے لئے   ککری گراؤنڈ تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔ مقامی آبادی کی  پیپلز پارٹی سے محبت سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا   کہ اگست تک فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر ہوجائے گی۔ جمنازیم اور دیگر کاموں کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کرلیں گے۔  مرتضی وہا بکا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کا احساس کرے۔ غریب کی خدمت نہیں کرسکتی تو غریب کا مذاق بھی نہ اڑائے۔