بھارتی ڈیم کے پانی سے سیلابی خطرہ، ستلج میں تباہی — پنجاب و سندھ میں الرٹ جاری
لاہور،
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی ڈیموں خصوصاً سلال ڈیم سے پانی کے اخراج کے حوالے سے صورتحال انتہائی حساس ہے، جبکہ سرکاری سطح پر کوئی واضح اپڈیٹ فراہم نہیں کی گئی۔ سیلابی خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔
اہم نکات:
- قصور میں ستلج نے شدید تباہی مچائی
- پنجند پر علی پور کے مقام پر پانی کا ریلا 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرے گا
- 11 لاکھ کیوسک کا ریلا سندھ میں داخل ہونے کا امکان
- ہیڈ محمد والا پر پانی کا بہاؤ 8 لاکھ کیوسک سے زائد ہوگا، جس سے ملتان کے علاقے متاثر ہوں گے
- وزیراعلیٰ پنجاب خود صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں، امید ظاہر کی گئی ہے کہ معاملات بہتر ہوں گے