کراچی میں
پاکستان رینجرزسندھ کے نیو ایئرکےحوالےسےسیکیورٹی انتظامات مکمل،،، شہرکی اہم
شاہراوں پررینجرز کی جانب سے موٹر سا ئیکل اسکواڈ کی تشکیل دے دی گئی
ترجمان رینجرز
سندھ کے مطابق کراچی سمیت اندرونِ سندھ میں اسنیپ چیکنگ،موبائل پٹرولنگ اور موٹر
سائیکل گشت کو مزید بڑھادیاگیا ، رینجرز کی بھاری نفری کراچی سمیت اندرون سندھ میں
گشت پر موجود رہے گی ، اس موقع پر ہوائی فائرنگ اور کسی بھی قسم کے اسلحے کی نمائش
پر بھی مکمل پابندی ہو گی ،عوام سے اپیل
بھی کی گئی ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئےبھر پورتعاون کریں ،
ہوائی فائرنگ،اسلحے کی نمائش اور خطرناک ڈرائیونگ سے گریز کریں بصورت دیگر ضابطےکی
خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی