آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات

عمران عمران

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات ،،  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باہمی دلچسپی ،خطے میں امن  وامان اور علاقائی سیکیورٹی کے امور  پر تبادلہ خیال کیا

خطے میں استحکام اور معاشی خوشحالی کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زوردیا گیا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ پاک ایران بارڈر امن   اور دوستی کی سرحد ہے،

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط   کرنے کی ضرورت ہے،

دہشتگرد پاک ایران  تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،

دونوں ملکوں میں بہتر روابط سے دہشتگرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے،

پاکستان اورایران کی مسلح افواج میں تعاون سے علاقائی امن مستحکم ہوگا

مسلح افواج میں تعاون سے  نہ صرف  دونوں  ملک بلکہ خطے میں بھی فائدہ  ہوگا۔