کراچی اورنگی ٹاون میں تاجر کے گھر ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عمران عمران

 کراچی اورنگی ٹاون  میں تاجر کے گھر ڈکیتی کے الزام  میں  گرفتار  ڈی ایس پی ایک روزہ  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


کراچی اورنگی ٹاون  میں تاجر کے گھر ڈکیتی کے الزام  میں  گرفتار  ڈی ایس پی ایک روزہ  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ۔ 

عدالت نے کہا پولیس نے کیس پراپرٹی مدعی کے حوالے کردی۔

وکیل صفائی  نے موقف  اپنایا جس وقت واقعہ ہوا،  ملزم وہاں موجود نہیں تھا۔

دیگر نامزد اہلکاروں کو گرفتار کیوں نہیں کیا۔ کیس میں ایس ایس پی سٹی اور ایس ایچ او کو نامزد کرنا چاہئے۔

پولیس نے گرفتار  زیر تربیت  ڈی ایس پی عمیر طارق  بجاری  کو کراچی سٹی کورٹ میں  جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں  پیش کیا۔ پولیس  نے کہا ملزم  پر  اورنگی ٹاون  سیکٹر فائیو ای میں  تاجر شاکر خان کے گھر پر پولیس پارٹی کے ہمراہ  ڈکیتی  کا الزام ہے۔عدالت نے دریافت کیا  ڈکیتی میں کتنی  رقم اور سونا  لوٹا گیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا ایف آئی آر میں  دوکروڑ روپے ،ساٹھ سے ستر تولہ سونا، بارہ موبائل فون،  دو لیپ ٹاپ درج ہیں۔

ایس ایس پی سٹی کے کہنے پر ایس ایچ او ڈیفنس نے مدعی مقدمہ کو ایک کروڑ ساڑھے تین لاکھ روپے،بارہ موبائل فون  اور لیپ ٹاپ واپس  کردیئے ۔

   عدالت نے   کہا پولیس نے کیس پراپرٹی ہی مدعی کو واپس کردی۔ تفتیشی افسر نے کہا  انہیں  ایس ایچ او کے بیان سے اس بارے میں علم ہوا۔ڈکیتی کی واردات میں دو گن مین خرم علی اور فرحان علی بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔ مقدمہ تاجر شاکر کی مدعیت میں تھانہ پیر آباد میں درج ہے۔

ملزم کے  وکیل نے موقف اپنایا  ایف آئی آر میں  جو وقت درج ہے،

اس وقت ان کے موکل وہاں موجود نہیں تھے۔ ایک اطلاع پر  ایس ایس پی سٹی نے کارروائی کا حکم دیا۔

اے ایس پی کلفٹن چھٹی پر تھے جس کہ وجہ سے آپریشن کے فولو اپ کے لئے ان کے موکل کو کہا گیا۔

ملز م ڈی ایس پی کے وکیل نے کہا اس کیس میں ایس ایس پی سٹی اور ایس ایچ او کو نامزد کرنا چاہئے ۔

ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایس پی

سٹی نے آپریشن کے احکامات دئیے۔ انہیں کیس میں کیوں  نامزد نہیں کیا گیا ۔ ایف آئی آر میں دیگر پانچ نامعلوم ملزمان کا ذکر ہے ۔دیگر اہلکار نامزد ہیں انہیں کیوں  گرفتار نہیں کیا گیا۔ عدالت کے پوچھنے پر  تفتیشی افسر نے  بتایا  دیگر نامزد اہلکاروں کے خلاف انکوائری چل ہے۔ جلد انہیں بھی گرفتار کر کے عدالت میں  پیش کریں گے۔ تفتیشی افسر نے  ملزم کا چودہ روز جسمانی ریمانڈ  کی استدعا کی ، لیکن عدالت نے  ملزم ڈی ایس پی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر  پولیس کے حوالے کردیا۔