امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے الزام لگایا ہے پہلے جعلی مردم شُماری، پھر
فراڈ حلقہ بندیاں اور اب دھاندلی زدہ الیکشن
کرائے جا رہے ہیں۔
سندھ
حکومت اور الیکشن کمیشن ایک ہی چیز کا نام ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران
کہا بلدیاتی انتخابات کے لیے ایٹ،
تھری، صفر ،صفر پر ووٹر سروس بند کر دی گئی
۔
چوبیس گھنٹے میں ووٹر لسٹیں اور
ووٹر سروس فراہم نا ،،کی گئی تو الیکشن
کمیشن کے آفس پر احتجاج کریں گے۔
حلقہ این اے دو سو چالیس
اور سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی اور غنڈہ گردی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
چوبیس
جولائی کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے کا
مطالبہ بھی کردیا۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا
واضح ہوگیا کہ پیپلز بس سروس کی دوسو چالیس میں سے صرف ایک سو تیس بسیں کراچی کے لئے ہیں۔
ہمیں
پورا ماس ٹرانزٹ سسٹم اور سرکلر ریلوے چاہیے۔
انہوں نے کہا کراچی والے
آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی ں کا مئیر
رونا نہیں روئے گا۔