ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا و اساتذہ سے خصوصی نشست

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا و اساتذہ سے خصوصی نشست

"ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا و اساتذہ سے خصوصی نشست"



پرنسپل کانونٹ جیسس اینڈ میری اسکول نے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ طلبا نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو پاکستان کے لیے جانیں قربان کرتے ہیں۔


طلبا کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں حقائق کو درست نقطہ نظر سے دیکھنے کی تلقین کی اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والے پروپیگنڈا، گمراہ کن اور نقصان دہ معلومات کے بارے میں آگاہی دی۔


اساتذہ نے کہا کہ آج ہم نے سیکھا کہ ازلی دشمن کے تزویراتی تکبر کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔ انہوں نے پاک فوج کے پختہ عزم اور بہادری کو سلام پیش کیا۔ طلبا نے بطور ذمہ دار شہری سوشل میڈیا پروپیگنڈا سے خود کو بچانے کے عزم کا اظہار کیا۔


یہ خصوصی نشست کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس اسکول کے طلبا و اساتذہ کے ساتھ منعقد کی گئی۔