وفاقی وزیر
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ علم و ادب کے فروغ کے لئے آرٹس کونسل سے بھرپور تعاون
کریں گے۔صرف کہنے سے گرین لائن منصوبہ
وفاق کا نہیں ہوجاتا ۔منصوبے پر وفاق کے پیسے خرچ ہوئے ہیں ۔
کراچی میں
عالمی اردو کانفرنس پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چاہتے ہیں کہ نئے قلمکار اور شاعر ابھر کر سامنے آئیں۔اسلام آباد، لاہور ، کراچی میں اچھے پروگرام
منعقد کیے جارہے ہیں۔ ایک طرف ہم کہتے ہیں بے روزگاری ہے۔دوسری طرف ہم نئی نسل و ہنر
نہیں سکھا رہے۔فوادچوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی
کتنے پانی میں ہے یہ کراچی والوں سے بہتر کون جانتا ہے ۔ صرف کہنے سے گرین
لائن منصوبہ وفاقی نہیں ہوجاتا ۔منصوبے پر
وفاق کے پیسے خرچ ہوئے ہیں ۔ گرین لائن منصوبہ ہمارے دور میں مکمل ہوا ہے۔ شہر میں
وفاقی حکومت کے تحت اور بھی منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔