کراچی میں کورونا کیسز کی شرح اٹھارہ فیصد تک پہنچ گئی۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح اٹھارہ فیصد تک پہنچ گئی۔

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح اٹھارہ فیصد تک پہنچ گئی۔ وزیراعلی کے مشیر منظور وسان بھی وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق  گزشتہ روز چار ہزار چارسو انہتر  ٹیسٹ کئے گئے ۔ ان میں سے آٹھ سو پانچ کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ شہر میں کورونا  کیسز مثبت آنے کی شرح  اٹھارہ فیصد پر پہنچ گئی۔ گزشتہ روز  کورونا کیسز کی شرح  پندرہ اعشاریہ پانچ دو  فیصد تھی۔ دوسری جانب وزیراعلی سندھ کے مشیر منظور وسان کورونا وائرس  میں مبتلا ہوگئے۔ ٹیسٹ  مثبت آنے پر منظور وسان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔